واشنگٹن12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز بحرالکاہل کے جزیرے گوام کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس امریکی جزیرے کی جانب میزائل داغے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوام کے گورنر ایڈی کیلوو سے بات چیت میں انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ گوام کے رہائشیوں کے تحفظ کے لیے امریکی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے بھی گوام کے گورنر سے علیحدہ سے بات چیت کی ہے۔